طب کا نوبیل انعام 2 امریکی سائنس دانوں کے نام

172
طب کا نوبیل انعام پانے والے امریکیوںکے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے 2سائنس دانوں نے 2024 ء کے لیے طب کا نوبیل انعام حاصل کر لیا ۔ ہے۔وکٹر ایمبروز اور گیری روکن کو مائیکرو جین کی دریافت پر عالمی اعزاز دیا گیا ہے۔ یہ دریافت جین کی حرکت کو متعین کرنے والے اصول جاننے سے متعلق اہم پیش رفت ہے۔ نوبیل اسمبلی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت اعضا بننے اور ان کے کام کرنے کو سمجھنے کے لیے بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔وکٹر ایمبرو یونیورسٹی اور میساچوسٹس میڈیکل اسکول میں نیچر سائنس کے پروفیسر ہیں۔ روکن جینیات کے پروفیسر ہیں اور انہوں نے میساچوسٹس جنرل اسپتال اور ہارورڈ اسکول میں اپنی تحقیق مکمل کی تھی۔