کینیڈا میں ویٹر کی ملازمت کے لیے ہزاروں بھارتی پہنچ گئے

165

اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں ہوٹل ویٹر سمیت 5ملازمتوں کے لیے ہزاروں بھارتی پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند ملازمتوں کے لیے 3ہزار امیدوارلائن میں لگے ہیں۔ واقعہ کینیڈا کے علاقے برامپٹن کے ریستوران میں پیش آیا تھا۔ وڈیو وائرل ہونے کے بعد کینیڈا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبہ کے لیے روزگار کے دستیاب مواقع کے حوالے سے بحث چھڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وڈیو میں موجود معاشی طور پر غیر مستحکم افراد کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بیرون ملک مقیم افراد کس طرح پریشانیوں کا شکا ر ہیں۔