کویت اور ایتھوپیا میں گھریلو خادماؤں کے ویزے کا معاہدہ

56

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک ) کویت کی کابینہ کی جانب سے کویت اور ایتھوپیا کے درمیان گھریلو خادماؤں کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ۔ منظوری کے بعد جلد ہی ایتھوپین خادماؤں کے لیے ویزوں کو کھول دیا جائے گا۔ حکومتی ترجمان منیر عصیمی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کویت میں گھریلو خادماؤں کی طلب ایتھوپیا سے پوری کی جارہی ہے۔کویت کے تمام متعلقہ ادارے ایتھوپیا سے گھریلو خادماؤں کے لیے تیار ہیں اور وہاں کے مقامی اداروں کے ساتھ معاہدے کرلیے گئے ہیں۔ خادمہ کو ویزا جاری کرنے سے پہلے اس کی خاص تربیت کی جائے گی اور کویتی معاشرے کے لیے تیار کیا جائے گا۔