کراچی ( کامرس رپورٹر )عالمی و مقامی مارکیٹ میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 171 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے کا ہو گیا۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے پر مستحکم رہا ۔