انگلش پریمیئر لیگ،برائٹن اینڈ ہوو البیون نیٹوٹنہم ہاٹ پورکو2-3 گول سے ہرا دیا

125
Football Tournament

لندن(اسپورٹس ڈیسک) انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹوٹنہم ہاٹ پورکو شکست دے دی، یہ برائٹن اینڈ ہوو البیون کی لیگ میں تیسری فتح ہے۔ینکوبا منٹہ،جارجینیو روٹر اور ڈینی ویلبیک نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم برائٹن اینڈ ہوو البیون کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور کی جانب سے برینن جانسن اور جیمز میڈیسن نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون اورٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کی جانب سے برینن جانسن نے 23 ویں منٹ میں ایک گول کر کے اپنی کو برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلا دی۔ٹوٹنہم ہاٹ پور کے ہی جیمز میڈیسن نے 37 ویں منٹ میں ایک گول کر کے مقابلہ 0-2 کر دیا جومیچ کے ہاف تک برقرار رہا۔ یوں میچ کے پہلے ہاف پر ٹوٹنہم ہاٹ پورکی ٹیم کو برائٹن اینڈ ہوو البیون کے خلاف 0-2 گول کی برتری حاصل تھی۔