اسپینش لالیگا میں بارسلونا نے الاویز کو 0-3گول سے ہرا دیا

71

میڈرڈ (اسپورٹس ڈیسک):بارسلونا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں الاویزکی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کے رابرٹ لیوینڈوسکی نے میچ میں تینوں گول ا سکور کرتے ہوئے نہ صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیابلکہ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کی۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 8ویں فتح ہے ۔ میچ میں الاویزکی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ سپینش لیگ لالیگا کھیلے گئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے الاویز کی ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-3گول سے ہرا دیا۔ بارسلونا کی جانب سے رابرٹ لیوینڈوسکی نے بالترتیب7، 22 اور 32ویں منٹ میں مسلسل 3 گول کر کے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ میچ میں اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔ بارسلونا کی لیگ میں یہ8ویںفتح ہے اور وہ لیگ میں 24پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر سر فہرست ہے۔