کراچی نے ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، فیصل آباد کو شکست

57

بہاولپور (اسپورٹس ڈیسک):بہاولپور میں ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ، کراچی کی ڈیف کرکٹ ٹیم 104رنز بنا کر فاتح قرار پائی۔ڈپٹی کمشنربہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے آل پاکستان ٹی 20ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ ڈیف کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کراچی ڈیف کرکٹ ٹیم اور فیصل آباد ڈیف کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیاجس میں فیصل آباد کی ٹیم نے 102رنز اسکور کئے جبکہ کراچی کی ڈیف کرکٹ ٹیم نے 104رنز بنائے اور فاتح قرار پائی۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے۔تقریب میں ڈویژنل اسپورٹس آفیسر عامر حمید، صدر ڈیف ایسوسی ایشن مرزا وسیم بیگ، بہاول پور ڈیف ویلفیئر سوسائٹی کے صدر احمد ندیم، جنرل سیکرٹری عبد الرحمن، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر فواد انور، ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، ڈیف ایسوسی ایشن کے ممبران اور شائقین موجود تھے۔