شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار شراکت داری

102

ملتان(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے انگلینڈ کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ شراکت داری کیساتھ اپنی اپنی سنچریاں بھی مکمل کیں۔ گزشتہ روزملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد عبد اللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان برطانوی بولر ز کی خوب دھلائی کرتے ہوئے نہ صرف اپنی اپنی سنچریاں مکمل کیں بلکہ دوسری وکٹ پر 253 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی میچ میں پوزیشن مستحکم بنادی ۔ عبداللہ شفیق نے 184گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 خوبصورت چھکوں 10چوکوں کی مدد سے انفرادی 102 رنز بنائے۔ یہ عبد اللہ شفیق کے ٹیسٹ کیریئر کی5ویں سنچری ہے۔ان کو 102 کے انفرادی اسکور پر گس اٹکنسن نے اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کیا۔ کپتان شان مسعود نے 177 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے2خوبصورت چھکوں 13چوکوں کی مدد سے انفرادی 151رنز بنائے۔یہ شان مسعود کے ٹیسٹ کیریئر کی 5ویں سنچری ہے ۔ان کو 151 کے انفرادی ا سکور پر جیک لیچ نے آئوٹ کیا۔