ملتان ٹیسٹ، خصوصی ریسکیو تربیت یافتہ اسٹاف تعینات ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

51

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریسکیو 1122 ملتان کا پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ریسکیو 1122 ملتان کا خصوصی تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے،جو کسی بھی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں مہارت رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ملتان ڈاکٹر حسین میاں نے بیان میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کا عملہ اس موقع پر مکمل ہائی الرٹ ہے،ایمرجنسی کور پلان پر 100 سے زائد ریسکیو ا سٹاف، 5 فائر ٹینڈرز ،08 ایمبولینسز ،30 موٹر بائیکس ایمبولینسز ایک اسپیشل وہیکلز اور 02 آفیشل وہیکلز ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مزید بتایا کہ کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں۔جن کی وہ خود نگرانی کر رہے ہیں۔ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور میچ کے دوران بھی تمام ایمرجنسی کالز پر سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔