فیس بڑھانے کاکیس‘ فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ

79

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںفیڈرل اْردو یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کی درخواست ،عدالت نے تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ۔فیڈرل اْردو یونیورسٹی کی فیس بڑھانے کے خلاف طلبہ کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں درخواست گزار طلبہ کاکہناتھا کہ عدالت نے حکم دیا کہ شعبہ قانون کی فیس اب پانچ سالوں کے لیے صرف 15 ہزار بڑھائی جائے گی، عدالتی حکم کے مطابق اب سالانہ فیس میں صرف دس فیصد کا اضافہ کیا جائے گا،یونیورسٹی نے طلبہ کی فیسوں میں 50 فیصد کا اضافا کیا تھا، ہر سیمسٹر پر فیس بڑھائی جاتی ہے جو نا قابل برداشت ہے۔