کراچی (پ ر)امت مسلمہ کے حکمراں فلسطینیوں کا عملی طوعر پر ساتھ دیں۔اسرائیل مسلم دشمنی میں پاگل ہوگیا ہے۔ مغربی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے ۔یہ بات صُفہ پبلک اسکول لانڈھی کے ایڈمنسٹر محمد اسلم شیخ نے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار کیلیے اسکول کے طلبہ وطالبات کی یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔محمد اسلم شیخ نے کہا کہ آج اسرائیل کی بربریت اور ظلم کو ایک سال کا عرصہ ہوا چاہتا ہے ۔فلسطینی قبلہ اول کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قبلہ اول امت مسلمہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے ۔آج غزہ میں اسرائیل کے ظلم کے ایک سال مکمل ہونے صُفہ پبلک اسکول لانڈھی کے طلبہ وطالبات مظلوم فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کیلئے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہے ہیں ۔بچہ بچہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے کٹ مرے گا۔