الفلاح میں ڈکیتی مزاحمت پرپولیس اہلکار زخمی ہوگیا

85

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوںمیں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو مارا گیا ،زخمیوں سمیت 6ملزما ن کو گرفتار کرلیا ،فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ،ملزما ن سے اسلحہ ،موبائل ،نقدی ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔ الفلاح سوسائٹی ملت گارڈن کے قریب دو ڈاکوؤں نے پولیس کانسٹیبل کو لوٹنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اہلکار نے مزاحمت کی تو ملزمان نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر دی پولیس اہلکار نے بھی اپنی پستول سے جوابی فائرنگ کی اس دوران پولیس اہلکار حوالدار32سالہ عبدالواجد ولد عبدالمجیدزخمی ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا ،ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، ملزم کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ، زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ادھر سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدودسپر ہائی وے ناردرن بائی پاس سکیم 33 مہران ٹاؤن کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ایک مقابلہ ہوا۔ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 03 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔