ـ27 افراد کی ہلاکت کا کیس‘81 لاکھ روپے فی شہری دیت ادا کرنے کاحکم

44

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت وسطی/ سٹی کورٹ میںرضویہ میں عمارت گرنے سے 27 افراد کی ہلاکت کا کیس،عدالت کا 81 لاکھ 3 ہزار 595 روپے فی شہری دیت ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے عمارت کے مالک سمیت پانچ ملزمان کو دیت ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے 81 لاکھ 3 ہزار 595 روپے فی شہری دیت ادا کرنے کا حکم دیا ،ملزمان میں مالک بلڈر جاوید احمد، اہلیہ ڈاکٹر جمال فاطمہ، بیٹے جہانزیب، جبران اور جنید شامل ہیں ،دیت کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ،2020 ء میں رضویہ کے علاقے میں عمارت گر گئی تھی،عمارت گرنے سے خواتین سمیت 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔