کراچی (اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ریڈ لائن کوریڈور کی تعمیر کے باعث یونیورسٹی روڈ پر شہریوں کو جن دشواریوں کا سامنا ہے اس کے پیش نظر اس منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے، سٹی کونسل کو قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ کے ایم سی کی زمین سے متعلق قرارداد منظور کرے، باغ کراچی میں ریڈ لائن کے اسٹیشن کی تعمیر کی منظوری بھی سٹی کونسل سے حاصل کی جائے گی، ریڈ لائن کی تعمیر مکمل ہونے سے عوام کی بہت بڑی تعداد کو آمد و رفت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی ریڈ لائن کوریڈور کی تعمیر میں ہرممکن تعاون فراہم کرے گی۔