لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کراچی ائرپورٹ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت افسوس ناک ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت چینی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے، دہشت گردی واقعہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ہے۔