مغربی بنگال میں کوئلے کی کان میں دھماکہ 7 افراد ہلاک

119
coal mine blast

نئی دہلی: بھارت کی ریاست مغربی بنگال میں کوئلے کی کان میں ہونے دھماکے سے کم از کم سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تقریبا 217 کلومیٹر شمال مغرب میں بیر بھوم ضلع کے علاقے بھدولیا بلاک میں گنگارامچک مائننگ کمپنی کی کوئلہ کی کان میں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکا ڈیٹونیٹر سے بھرے ٹرک میں ان لوڈنگ کے دوران ڈیٹونیٹر کے اچانک پھٹنے سے ہوا۔ایک پولیس اہلکار کے مطابق کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں ابتدائی طور پر پانچ افراد ہلاک ہوئے جبکہ بعد میں مزید دو ہلاکتوں کی اطلاع ملی جس سے مرنے والوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔