کراچی: لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے خصوصی پرواز بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
ذرائع سی اے اے نے بتایا کہ لبنان سے پاکستانیوں کے انخلا کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دیدی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی پرواز کی اجازت دی، غیرملکی ایئرلائن شام ونگز پاکستانیوں کو وطن واپس لائیگی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ شام ونگز کو ایک خصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایئربس 320 طیارے سے 180 پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان پہنچایا جائیگا، 48 گھنٹے کے دوران غیرملکی ایئرلائن پاکستانیوں کو لبنان سے وطن لائیگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لبنان میں تعینات سفیر کو پرواز کی اجازت سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔