وزیر اعلیٰ کے پی کے پشتونوں میں نفرت پھیلا رہے ہیں، قمر زمان کائرہ

162

اسلام آباد: پیپلزپارٹی ( پی پی ) کے مرکزی رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پشتونوں میں نفرت پھیلا رہے ہیں، علی امین گنڈا پورنے ریاست کوچیلنج کیا، ان کا رویہ دیکھ کرجلسوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا جیل میں چلا گیا تو زیادہ خطرناک ہوجاؤں گا، بانی پی ٹی آئی کی یہ بات درست ثابت ہوئی، سیاست میں نفرت زیادہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف والوں کا ٹارگٹ بانی پی ٹی آئی کوجیل سے باہر نکالنا ہے، پرامن احتجاج سب کا حق ہے، شنگھائی کانفرنس پاکستان کے لیے بہت اہم ہے، حکومت کی کوشش ہے شنگھائی کانفرنس کامیاب ہو۔