فلسطین اور لبنان کے حامی نے وائٹ ہائوس کے سامنے خود کو آگ لگا لی

192

واشنگٹن: فلسطین اور لبنان کے ایک حامی شخص نے اسرائیلی مخالف مظاہرے کے دوران وائٹ ہائوس کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔

عالمی میڈیا کے مطابق غزہ پٹی اور لبنان پر صیہونی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین میں سے ایک شخص نے واشنگٹن میں وائٹ ہائوس کے باہر ہونے والے مظاہرے میں خود کو آگ لگائی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس شخص نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا صحافی ہونے کا دعوی کیا اور خود پر مشرق وسطی کے بحران کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہوا جس میں تقریبا ایک ہزار افراد نے شرکت کی اور یہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر دنیا بھر کے شہروں میں نکالے گئے متعدد مظاہروں میں سے ایک تھا۔