اسٹاک ہوم: طب کا نوبل انعام2024دو امریکی سائنسدانوں وکٹر ایمبروس اور گیری رووکون نے جیت لیا۔
نوبل انعام جیتنے والے دونوں سائنسدانوں کو مائیکرو آر این اے کی دریافت اور جین ریگولیشن میں اس کے کردار پر یہ اعزاز دیا گیا ہے۔مائیکرو آر این اے چھوٹے چھوٹے آر این اے مالیکیولز کی ایک نئی کلاس ہیں جو جین ریگولیشن کے لیے ناگزیر ہیں۔ اب یہ چیز معلوم ہوئی ہے کہ انسانی جینوم 1ہزار سے زیادہ مائیکرو آر این اے کوڈ کرسکتا ہے۔
نوبل کمیٹی نے کہا کہ دونوں سائنسدانوں کی حیران کن دریافت نے جین ریگولیشن کے لیے بالکل نئی جہت کا انکشاف کیا اور یہ کہ مائیکرو آر این اے حیاتیات کی نشوونما جاننے کے حوالے سے بنیادی طور پر اہم ثابت ہو رہے ہیں۔