ملتان ٹیسٹ:پہلے دن پاکستان کے328 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ

106

ملتان:پاکستان نے  انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے پہلے روز 328 رنز بنا لیے  اور 86 اوورز کے کھیل میں اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم ابتداہی میں پہلی وکٹ صرف 8 رنز کے اسکور پر گری اور اوپنر صائم ایوب صرف 4 رنز بنا کر میدان سے باہر چلے گئے، جس کے بعد کپتان شان مسعود آئے، جنہوں نے اوپنر عبداللہ شفیق کے ساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں اسکور 253 تک پہنچایا۔

اس موقع پر عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انہوں نے اپنے  ٹیسٹ کیریئر میں پانچویں سینچری بھی اسکور کی۔

عبداللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 151 رنز بنا کر لوٹ گئے۔ انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی11 ویں سینچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

پاکستانی ٹیم کو میچ میں چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔