کیا آپ کو یقین ہے کہ چاند سے متعلق آپ کی معلومات درست ہیں؟

211

نیویارک: کیا آپ یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ چاند سے متعلق جتنا کچھ آپ جانتے ہیں، کیا وہ سب معلومات درست ہیں؟ یا اس میں کچھ غلط بھی ہو سکتی ہیں؟

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ چاند کے حوالے سے ہمارے پاس اب تک جو معلومات ہیں، عین ممکن ہے کہ وہ غلط ہوں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسان کے چاند پر پہلی  مرتبہ اترنے کے بعد سے سائنس دان اب تک یہی تصور کرتے ہیں کہ چاند کا وجود زمین اور کسی دوسرے چٹانی سیارے کے درمیان ہونے والے شدید تصادم کے نتیجے میں ہوا ہے۔

دوسری جانب دی پلینیٹری سائنس جرنل میں شائع ایک نئے تحقیقی  مقالے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چاند ممکنہ طور پر کسی دوسرے خلائی جِرم کے قریب سے گزرتے وقت اس کے مدار سے لیا گیا ہوگا۔

تصادم سے متعلق جائنٹ امپیکٹ ہائپوتھیسز نامی تھیوری  کے مطابق چاند ابتدائی وقت کی دنیا اور مریخ جیسے پروٹرو پلینٹ تھیاکے درمیان ہونے والے ایک بڑے تصاد م سے پیدا ہونے والے ملبے سے بنا تھا۔

یہ تصادم اتنا طاقتور تھا کہ اس نے زمین اور تھیا دونوں کے حصوں کو بخارات میں بدل کر خلا میں پھیل گئےاور بالآخر چاند کی صورت میں جمع ہوگئے۔