بیرون ملک سے سرمایہ کاری کیلیے پنجاب میں ساز گار ماحول یقینی بنایا، مریم نواز

109
pay public bills with public money

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا  ہے کہ بیرون ملک سے سرمایہ کاری کیلیے پنجاب میں ساز گار ماحول یقینی بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے سفیر سے ملاقات میں مریم نواز نے پنجاب میں فارن انویسٹرز کےلیے مراعاتی پیکیج ری ڈیزائن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاکہ پرتگال کے ساتھ سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دوطرفہ اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

دوران گفتگو باہمی تعلقات کے فروغ اور تجارتی حجم بڑھانے کےلیے دوطرفہ ٹیمیں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں باہمی تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔