پختونخوا اسمبلی کے اسلام آباد سے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری

69
Resolution passed in KPK

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسلام آباد سے گرفتار کیے گئے اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی  نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے معاون خصوصی اور رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے ہیں، جو آئی جی پولیس اسلام آباد، آئی جی خیبر پختون خوا اور چیف سیکرٹری کو ارسال کردیے گئے ہیں۔

پروڈکشن آرڈرز میں ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کو بدھ 8 اکتوبر کے صوبائی اسمبلی  کے اجلاس میں شرکت کے لیے لایا جائے اور معاون خصوصی لیاقت علی اور انورزیب کی اسمبلی کے پانچویں سیشن کی ہر نشست میں موجودگی یقینی بنائی جائے۔

مزید کہا گیا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی کو ہر نشست کے لیے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا جائے جو نشست کے اختتام پر انہیں واپس پولیس کے حوالے کریں گے۔

یاد رہے کہ 2روز قبل اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک اور دیگر مقامات پر کارروائیوں کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا جن میں مذکورہ اراکین اسمبلی بھی شامل تھے۔