سی ڈی اے نے کے پی ہاؤس کو سیل کر دیا

174

اسلام آباد: کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے خیبر پختونخوا ہاؤس کو سیل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخوا ہاؤس کے اے اور بی بلاک کو سیل کیا گیا، سی بلاک میں فیملیز رہائش پذیر ہیں، سی بلاک کو سیل نہیں کیا گیا، کے پی ہاؤس میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کمروں کو بھی سیل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجازت کے بغیر تعمیرات کی گئیں اور تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا۔

ذرائع نے کہا ہے کہ اسپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کی جانب سے خیبر پختونخوا ہاؤس کے متعدد بلاک کو سیل کیا گیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔