اے پی سی میں شرکت سے انکار نے پی ٹی آئی کا چہرہ اور روح کو بے نقاب کردیا، عرفان صدیقی

304
Refusal to join APC exposes PTI'

اسلام آباد:  حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے مظلوم اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کی آل پارٹیز کانفرنس(اے پی سی )میں شرکت سے انکار کیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انکار نے ان کے چہرے ہی نہیں روح سے بھی نقاب الٹ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے خیالی حقوق کی پامالی کا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو غزہ کے بچے دکھائی نہیں دیتے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قوم کو اتنا تو بتادے کہ وہ کس کی ناراضگی کے خوف سے حق کے لیے آواز نہیں اٹھا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تو بتائیں کہ کس کی خوشنودی حاصل کرنے کیلیے پی ٹی آئی اہل فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے سے ڈر رہی ہے۔