ماسکو: روس اپنے ہائیڈروجن سے چلنے والے پہلے بحری جہاز ایکوبالٹ کا رواں ماہ ٹرائلز کرے گا۔
مقامی میڈیا کے مطابق کرائیلوف اسٹیٹ ریسرچ سنٹر (کے ایس آر سی)کے جنرل ڈائریکٹر اولیگ ساوچینکو نے بتایا کہ 12 مسافروں کی گنجائش کے ساتھ تفریحی کشتی کے طور پر ڈیزائن جہاز میں ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے الیکٹرو کیمیکل جنریٹر نصب کیا گیا ہے۔
آر آئی اے نووستی کے مطابق ساوچینکو نے کہا کہ یہ روس کا پہلا جہاز ہو گا جس میں ملکی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو کیمیکل ہائیڈروجن جنریٹر ہے، جو مکمل طور پر درآمدی متبادل ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتا ہے۔
روسی بحریہ کے لیے جہازوں کے ڈیزائن، مواد اور ٹیکنالوجیز کا سرکردہ ڈویلپرکے ایس آر سی اس منصوبے کی قیادت کر رہا ہے۔