ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ

114

 کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 200 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 275700 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے اضافے سے 236368 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔