علی امین گنڈاپور ایک پیادہ ، اپنی وزارت اعلیٰ بچانی ہے، فیصل واوڈا

183
Whether or not constitutional amendment will be passed

اسلام آباد :سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور ڈی چوک کیوں نہیں گئے؟ وہ ڈی چوک کے بجائے خیبر پختونخوا ہاؤس چلے گئے، علی امین گنڈاپور نے ریاستی وسائل وفاق پر چڑھائی کے لئے  استعمال کئے جبکہ بانی پی ٹی آئی قانونی طور پر پھنس چکے ہیں۔ انہیں کوئی اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان پٹڑی پر چڑھ جائے گا۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ   نکمے اور نااہل لوگ آئینی ترمیم کو ہینڈل کر رہے تھے۔ علی امین گنڈاپور ایک پیادہ ہے اور اس کو اپنی وزارت اعلیٰ بچانی ہے، علی امین گنڈا پور کی سیاست نے پی ٹی آئی کو بری طرح بے نقاب کیا، لوگ گالم گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے تنگ آ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک مچھر کے احتجاج کے لئے  حکومت نے تلوار نکال لی، آئین سازی کرنا منتخب نمائندوں کا کام ہے، ایف آئی آر بانی پی ٹی آئی پر بھی کٹ سکتی ہے اور میں نے ایک رات پہلے بتا دیا تھا کہ علی امین گنڈاپور ڈگی میں بیٹھ کر نکل چکے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ خیبر پختونخوا ہائوس کے پیچھے عمر ایوب کا گھر ہے۔ علی امین وہاں سے نکلے اور مارگلہ روڈ سے ہری پور پہنچے۔