کے پی ہاؤس سیل کرنا غیر قانونی،حکمراں فسطائیت کا ہر ہربہ استعمال کررہے ہیں: بیرسٹر سیف

106
Sealing of KP House illegal

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کے پی ہاوس سیل کرنا غیر قانونی ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ یہ فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے، جعلی حکمران کے پی حکومت کے خلاف فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد سیل کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا ردِ عمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کی جانب سے کے پی ہاوس سیل کرنا غیر قانونی ہے، کے پی ہاوس سیل کرنا فیڈریشن کی اکائی پر جعلی حکومت کی جانب سے حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی ہاس خیبر پختونخوا حکومت کی ملکیت ہے، جعلی حکومت کے اس جعلی اقدام کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی علی امین کی گرفتاری کے لئے کے پی ہاوس پر دھاوا بولا تھا اور توڑ پھوڑ کی گئی تھی۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکمران کے پی حکومت کے خلاف فسطائیت کا ہر حربہ استعمال کر رہے ہیں، ہم اس غیر قانونی اقدام کے خلاف عدالت ضرور جائیں گے۔