علی امین گنڈاپور اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، وفاقی وزیر اطلاعات

114
We never put the issue

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ   نے   کہا ہے کہ حکومتی موقف سچ اور  علی امین گنڈاپور کے اغوا کا جھوٹ سامنے آگیا ہے، علی امین گنڈاپور ایک غیرذمہ دار شخص ہیں، وہ اپنے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے، علی امین نے ریسٹ ہائوس میں پناہ لی اور پھر فرار ہوگئے۔

گنڈاپور کی واپسی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عطا تارڑ نے کہا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے،ان کا جھوٹ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، ان کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا ، یہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے، یہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے، جب ان کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے تو یہ اپنے لوگوں کو چھوڑ کر بھاگ گئے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  علی امین گنڈاپور نے پاکستان کا امن وامان تباہ کرنے کی کوشش کی، باقاعدہ مہم چلائی گئی کہ علی امین کو اغوا کیا گیا، ان کاجھوٹ سب کے سامنے آگیا ہے، بتایا جائے کہ علی امین نے یہ ڈرامہ کیوں کیا؟