ڈاکٹر ذاکر نائک کا دورہ پاکستان‘ بھارتی حکومت کی مایوسی‘ ایکس اکاونٹ معطل

352

نئی دہلی (صباح نیوز)اسلامی مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائک کے دورہ پاکستان پر بھاتی حکومت نے مایوسی کا اظہار کیا ہے جبکہ بھارت میں ڈاکٹر ذاکر نائک کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکانٹ معطل کر دیا گیا، بھارتی حکومت ان کے ادارے اسلامک ریسرچ فاونڈیشن اور پیس ٹی وی پر پابندی عاید ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت نے ڈاکٹر ذاکر نائک کے پاکستان میں ہونے اور ان کے پر جوش خیر مقدم کی رپورٹس دیکھی ہیں، یہ افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے تاہم یہ حیرت انگیز نہیں ہے۔ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم جب گزشتہ سال بھارت کے دورے پر آئے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کے سامنے ان کا مسئلہ نہیں اٹھایا گیا۔انور ابراہیم جب رواں سال اگست میں بھارت کے دورے پر آئے تو انہوں نے کہا کہ جب تک متنازع مبلغ ان کے ملک میں کوئی دشواری پیدا نہیں کرتے وہ انھیں بھارت کے حوالے نہیں کریں گے۔