ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا،محمود اچکزئی

80

اسلام آباد (صباح نیوز)تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا،عوام نے راستہ خود متعین کرنا شروع کردیا ۔ایک بیان میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ا ہماری باتوں پر کسی نے سنجیدگی سے غور ہی نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنا راستہ خود متعین کرنا شروع کر دیا ہے۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کو اب بلوچستان تک وسعت دیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 7 اکتوبر کو قلعہ سیف اللہ میں پرامن احتجاج ہو گا۔