سائٹ میں واقع دھاگہ بنانے کے ادارے پاڈیلا ٹویسٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ نے غیر قانونی طور پر 12 مزدوروں کی ملازمت برخاست کی تھی جس کے خلاف مزدوروں کی لیبر کورٹ میں بحالی کا مقدمہ دائر کیا تھا۔ لیبر کورٹ نے دونوں فریقین کی گواہیاں ریکارڈ کرکے اور وکلا کی بحث کے بعد انتظامیہ کے حکم کو غیر قانونی قرار دے کر تمام بارہ مزدوروں کو واجبات کے ساتھ ملازمت پر بحالی کا حکم صادر کیا تھا۔ لیبر اپیلیٹ ٹربیونل کے چیئرمین جسٹس فہیم صدیقی نے وکلا کی بحث سننے کے بعد لیبر کورٹ کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کی اپیلیں مسترد کردی۔ مزدوروں کے طرف سے پیروی باچا فضل منان ایڈوکیٹ نے کی۔