حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں

14

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کیں۔بی ایف اے حکام کے مطابق کارروائیاں سیٹلائٹ ٹاؤن میں کی گئیں جہاں بی ایف اے کے عملے نے اشیا خورونوش کے مراکز کا معائنہ کیا ۔ کارروائی کے دوران ناقص انتظامات پر ایک بیکنگ یونٹ ، پکوان ہائوس اور بیکری کو سیل کر دیا گیا اور مالکان کو جرمانے عائد کیے گئے ۔ کارروائی کے دوران 7 مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔