سکھر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے تحت سہ روزہ تطہیرافکار کیمپ کا انعقاد

9

سکھر (نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طلبہ سکھر ڈویژن کی جانب سے دارالعلوم تفہیم القرآن سکھر میں سہ روزہ تطہیر افکار کیمپ کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر نائب قیم جماعت اسلامی سندھ مولانا حزب اللہ جکھرو مہمان مربی تھے، طلبہ کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی، مولانا حزب اللہ جکھرو نے سیرت نبی ﷺ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اختتام پر انہوں نے جمعیت کے ناظم ڈویژن زاہد حسین سہتو کو شیلڈ دی ۔