میرپورخاص،سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگیا

82

میرپور خاص(نمائندہ جسارت) سینٹرل جیل میں قتل کا مجرم حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گیا، جیل پولیس نے قیدی کی نعش کو مجسٹریٹ کی نگرانی میں لواحقین کے حوالے کر دیا ہے ۔ ضلع تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے قتل کیس کا مجرم بھانو کولہی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا جیل پولیس نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں نعش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جیل حکام کے مطابق بھانو کولہی کو صبح دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔