محرابپور،پیٹرو ل پمپ پر ڈکیتی ،ملزمان 9 لاکھ نقدی لے اڑے

78

محرابپور(جسارت نیوز)پیٹرول پمپ پر دن دہاڑے ڈکیتی واردات، پولیس کارروائی میں مبینہ منشیات فروش گرفتار،بھریا روڈ پولیس تھانہ کی حدود میں بھریا روڈ پکا چانگ رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر دن دھاڑے موٹر سائیکل پر آنے والے مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر پیٹرول پمپ ملازم سے لوٹ مار کی اور با آسانی فرار ہوگئے، پیٹرول پمپ ملازم عبد الغفور مہر کے مطابق ڈاکو اسلحہ کے زور پر 9 لاکھ روپے کی نقدی، چیک بک اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے، ایس ایچ او مورو راجا نوید سرفراز کے مطابق ایک کارروائی میں ساجد یوسفزئی ولد نثار یوسفزئی کو1200 گرام چرس سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ساجد یوسفزئی کو چند روز قبل مورو پولیس تھانہ کی حدود میں سہیل انور میمن کی کریانہ دکان کی چھت میں نقب لگاتے ہوئے چوکیدار کی نشاندہی پر پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔