کندھکوٹ و گردونواح میں بے امنی عروج پر پہنچ گئی

108

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ شہر سمیت ضلع بھر میں بے امنی عروج پر پہنچ گئی کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔کندھکوٹ، کشمور غوثپور اور تنگوانی کے ہندو اور مسلم تاجروں سے بھتا وصول کرنے لگے، معززین اور کاروباری حضرات نقل مکانی کرنے پرمجبور، ڈاکو کلچر، بھتا مافیا، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کیخلاف آل پارٹیز موومنٹ اور شہری اتحاد کی کال پر 11 روز سے احتجاج جاری۔ سیاسی سماجی تنظیموں سمیت ڈاکوؤں کے عذاب کا شکار ہندو بیوپاریوں نے ہاتھوں میں امن کے جھنڈے اور موبائل کی لائٹیں جلا کر ٹاور چوک سے پریس کلب تک امن ریلی نکالی گئی۔ سندھ پولیس نے اپنی ذمے داری سے منہ موڑ کر عوام کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ ڈاکوؤں کا صفایا کرو عوام کو تحفظ اور امن دو جب تک امن کی رٹ بحالی نہیں ہوگی ہم سڑکوں پر ہوںگے جبکہ یہ تحریک جاری رہے گی۔