رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،قائد ملت جعفریہ

141

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے جمعہ خطبہ پر تبصرہ کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی کا خطبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،خطبہ اعلیٰ معیار، حکیمانہ رہبری و رہنمائی اورشجاعت کا بہترین نمونہ ہے۔ اگر رہبر معظم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن پر قابو پاسکتے ہیں۔ رہبر معظم نے آشکار کیا ہے کہ دشمن کی پالیسی ہے کہ مسلمانوں میں اختلافات پیدا کیے جائیں اور اس پالیسی کو مسلم ممالک میں مختلف طریقوں سے اپنایا گیا ہے دراصل دشمن کی پالیسی ہی تفرقہ انگیزی ہے دشمن الگ الگ حملے کرتے ہیں لیکن حکم سب کو ایک ہی جگہ سے آتا ہے اگر مسلمان متحد ہوجائیں تو دشمن پر قابو پاسکتے ہیں اگر قرآن کریم کے مطابق مسلمان ایک دوسرے سے متحد رہیں تو انہیں اللہ کی بے پناہ طاقت،رحمت و حکمت سے بہرہ مند ہونے کا موقع دیاجائے گا ۔