متحدہ علماء محاذ کا یکجہتی غزہ فلسطین و مذمت اسرائیل سیمینار

107

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مرکزی سینئر وائس چیئرمین حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین مسعودی کی زیرصدارت طوفان اقصیٰ و اسرائیلی جارحیت کے ایک سال مکمل ہونے اور شہدائے فلسطین حسن نصراللہ، اسماعیل ہانیہ و دیگر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے منعقدہ سیمینار میں شریک مہمان خصوصی مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء و مشائخ اور سیاسی زعما نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس و حزب اللہ سمیت مجاہدین فلسطین کی تمام مقاومتی و مزاحمتی تنظیمیںبلا امتیاز رنگ و مسلک پورے عالم اسلام کیلیے متفقہ طور پر فخر و سرمایہ ہیں۔ غزہ فلسطین پر اسرائیلی انسانیت سوز وحشیانہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی حکومت، مذہبی و سیاسی تنظیموں اور عوام کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔