کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ سمیت ملک بھر میں صوبوں کے حوالے سے آئینی ترمیم پیش کرے، کیونکہ موجودہ صوبوں کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے اور خاص طورپر صوبہ سندھ میں مہاجر صوبے کا قیام شہری علاقوں کے مہاجروں کی مضبوط آواز ہے۔ لہٰذا وقت آگیا ہے کہ فوری طورپر سندھ میں مہاجروں کیلیے الگ صوبہ بنایا جائے کیونکہ صوبہ سندھ میں مہاجروں کا مکمل طورپر استحصال کیا جارہا ہے ۔