کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کا وجود عالمی امن کے لیے خطرہ ہے مگر افسوس اسرائیلی جارحیت پر امن کے علمبردار ممالک کا کردار شرمناک ہے تاہم اسرائیل کسی زعم میں نہ رہے امت مسلمہ مظلوم اہل غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں قائد اعظمؒ کے فرمان کے مطابق اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہیاسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرئے گا۔