اسرائیلی دہشتگردی کا ایک سال:اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیلیے الخدمت کے تحت ملک بھر میں پروگرام

255

راولپنڈی:فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی کا ایک سال مکمل ہونے پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھرمیں اہل غزہ سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلیاں،سیمینار،فلسطین فنڈریزنگ کیمپ سمیت دیگرپروگراموں  کاانعقادکیا گیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ہونے والے پروگراموں میں فلسطینی بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور جنگ کے دوران شہید ہونے والے امدادی کارکنان، ڈاکٹرز، اساتذہ اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیاگیا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کا مرکزی پروگرام چھتری چوک میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری،سی ای اوخبیب بلال،ڈائریکٹرپروگرامزحماداختر، ڈائریکٹر میڈیا  اینڈ مارکیٹنگ عمیر ادریس، سینئر منیجر میڈیا ریلیشنز شعیب ہاشمی سمیت دیگر ذمے داران،رضاکاروں،ڈاکٹرز،صحافیوں،سول سوسائٹی کے ارکان سمیت زندگی کے نمایاں طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری نے اس موقع پرشرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت نے اسرائیلی جارحیت کے پہلے ہی دن غزہ کے عوام کے لیے ریسکیواور ریلیف آپریشن کا آغاز کردیا تھا جومسلسل جاری ہے۔

الخدمت اب تک 2707ٹن امدادی سامان غزہ کے بہن بھائیوں کوفراہم کرچکی ہے جس میں فوڈ پیکیج، بستر،کمبل، خیمے، تیارکھانا،ادویات،سرجیکل وطبی سمیت دیگرامدادی اشیا شامل ہیں۔ انھوں

سید وقاص جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان،مصراور اردن کے مختلف راستوں کے ذریعے امدادی سامان غزہ پہنچایاجارہا ہے، پاکستان سمیت کچھ دیگر ممالک میں مقیم غزہ کے طلبہ وطالبات کی تعلیم کوجاری رکھنے کے لیے بھی الخدمت فاؤنڈیشن نے اپنا کرداراداکیا اور ان طلبہ کو اسکالرشپ سمیت دیگرضروریات کے لیے فنڈز فراہم کیے۔

انہوں نے کہا کہ لاکھوں زخمیوں ا ورمریضوں کے لیے غزہ کے اندریا بارڈرکے قریب الخدمت فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے مسلسل ورکنگ جاری ہے۔ جلد اس پرعملدرآمد بھی ممکن ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں 42ہزار افراد شہید،96ہزار افراد سے زائدزخمی،10ہزار سے زائد الپتا ہیں۔اسپتال،تعلیمی اداروں،مساجد،گرجاگھروں پربھی حملے جاری ہیں اہل پاکستان غزہ کے معصوم بچوں،مردوخواتین اور بزرگوں کے تنہا نہیں چھوڑیں گے اوراخلاقی حمایت کے ساتھ ان تک امدادی سامان پہنچانے کاسلسلہ جاری رہے گا۔