اسرائیل کا مختلف اشتہارات کے ذریعے جاسوس بھرتی کرنے کا انکشاف

251

 بیروت:اسرائیل کا مختلف اشتہارات کے ذریعے جاسوس بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے، لبنانی فوج نے اپنے شہریوں کو ہوشیار رہنے  کی تنبیہ کی ہے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق لبنانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے لبنان میں جاسوسی اور ایجنٹ بھرتی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، دشمن کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جیسے ویڈیو کلپس، لنکس اور ایپلی کیشنز پر میڈیا مواد شائع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ شہریوں کو جاسوسی، معلومات اکٹھا کرنے کے لیے مختص سائٹس کی طرف راغب کیا جا سکے یا انہیں ایجنٹ بھرتی کرسکے۔

انہوں نےاپنے شہریوں کو مزید خبردار کرتے ہوئے کہاکہ شہری ایسی کسی وڈیو یا لنک کا استعمال کرنے سے گریز کریں جو لبنان کے خلاف اسرائیلی دشمن کے جاری منصوبوں کے باعث قوم اور معاشرے کے لیے سلامتی کو خطرہ ہو۔