یواے ای: پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کو شاندار کارکردگی پرگولڈن ویزا دینے کا اعلان

121

دبئی:متحدہ عرب امارات( یو اے ای ) دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ  کرنے والے ماہرین تعلیم اساتذہ کو گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پردبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹیو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے اس کی منظوری دی ہے۔

اساتذہ کے عالمی دن پر ہم نے دبئی میں پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر میں نمایاں کارکردگی اور خدمات انجام دینے والے ممتاز اساتذہ کو گولڈن ویزا دینے کااعلان کیا ہے، ہم ان کے مشن، ذہنوں کی تشکیل،آنے والی نسلوں کی پرورش اور قوموں کی ترقی میں ان کے انمول کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔