وزیر اعلیٰ کے پی کے اچانک اسمبلی پہنچ گئے، آئی جی پولیس کے کیخلاف ایف آئی آر کرانے کا اعلان

70

پشاور:خیبر پختونخواہ  ( کے پی کے ) کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور  گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے غائب اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی  پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اسمبلی میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ  مجھے گرفتار کرنے کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس میں شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، میں کے پی کے ہاؤس چائے پینے کیلیے گیا تھا،مجھے اپنے ہاؤس اور ارکان پر فخر ہے، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  آئی جی پولیس کے خلاف ایف آئی آر کرائیں گے اور آئی جی اسمبلی میں معافی مانگے گا، میری گاڑی توڑی گئی، اسلحہ چھینا گیا، مجھے گالی دی گئی کہ  اس کی جرات کیسے ہوئی، میں کل رات سے ادھر ہی تھا، جس نے پارٹی چھوڑ دی وہ 9 مئی والے نہیں، برے وقت میں چھوڑنے والے غدار ہیں۔