تحریک انصاف کے تحت عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج

176
کندھ کوٹ: عمران خان کی رہائی کیلیے پارٹی کارکنان احتجاج کررہے ہیں

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صوبائی صدر حلیم عادل شیخ صاحب کے احکامات پہ سندھ میں عمران خان کی آزادی آئین میں تبدیلیوں اور اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پہ حکومت کی طرف سے فسطائیت تشدد شیلنگ اور کارکنوں کی گرفتاریوں اور زخمی کرنے کے خلاف آج پاکستان تحریک انصاف ضلع کشمور کے تحصیل تنگوانی مین ڈویژنل صدر ڈاکٹر اقرار خان جکھرانی اور ضلعی جنرل سیکریٹری شعبان جکھرانی ظھیر کھوسو، فائق علی جکھرانی، شھزاد ملک قربان باچکانی۔ممتاز کھوسہ، محمد عالم بجارانی، سلطان محمدانی۔ اعظم کھوسو، الیاس کھوسو، چنوں بھلکانی کے ڈی کھوسہ محبوب کھوسہ۔سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں اور خان سے محبت کرنے والوں نے شرکت کی۔ ریلی نکال کر عمران خان کی آزادی کے نعرے لگائے آئین میں ترمیم نامنظور اور اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پہ شیلنگ پولیس گردی نامنظور کے فلک شگاف نعروں کے گونج مین پوری شھر کا گشت کرتے رھے اس موقعے پہ عمران خان کے سالگرہ کے حوالے سے کیک کاٹ کر اپنی محبوب مرشد سے تجدید عہد وفا کا مظاہرہ کیا گیا۔