خیرپور میں علامہ علی شیر حیدری کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد

126

خیرپور (بیورورپورٹ )خیرپور میں علامہ علی شیر حیدری کی یاد میں 15ویں سالانہ امام اہل سنت کانفرنس منعقدعلامہ محمد احمد لدھیانوی علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ عبدالخالق الرحمانی ،علامہ ثناء اللہ حیدری اور دیگر شریک ہوئے تفصیلات کے مطابق خیرپور میں شہید علامہ علی شیر حیدری کی یاد میں 15ویں سالانہ امام اہل سنت کانفرنس منعقد ہوئی کانفرنس کا اہتمام سنی رابطہ کونسل کی جانب سے مدرسہ جامعہ حیدریہ کے گراؤنڈ پر کیا گیا ملک کے چاروں صوبوں کے ہزاروں کی تعداد میں سنی رابطہ کونسل کے کارکن کانفرنس میں شریک ہوئے سنی رابطہ کونسل کے رہنماء علامہ محمد احمد لدھیانوی ، علامہ اورنگزیب فاروقی، علامہ عبدالخالق الرحمانی، علامہ ثناء اللہ حیدری، مولانا عبدالوحید جلالی، مولانا رمضان مینگل ،مولانا عبدالکریم مری، علامہ عبدالجبار حیدری اور سید سکندر شاہ کانفرنس کے مہمانان خصوصی تھے علامہ محمد احمد لدھیانوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ علامہ علی شیر حیدری پاکستان میں پیار ومحبت اور امن کا پیغام عام کرر ہے تھے انہوں نے اپنی پوری زندگی اسلام کی بلندی کے لیے وقف کی ۔