کراچی (آن لائن)صوبہ سندھ میں رواں سال ملیریا کے 2 لاکھ 12 ہزار 807 کیسز جبکہ ڈینگی کے 1641 مریض سامنے آئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی سے ملیریا کے 1 ہزار 691 کیسز جبکہ ڈینگی کے 1 ہزار 422 کیسز رپورٹ ہوئے۔کراچی میں سب سے زیادہ ملیریا کے 914 کیسز ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئے، جبکہ ضلع کورنگی سے 270، ضلع جنوبی سے 226، ضلع غربی سے 139، ضلع شرقی سے 74 اور ضلع وسطی سے 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 39 کیسز سامنے آئے، 3 اکتوبر کو ڈینگی کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں ضلع شرقی سے 4، ضلع جنوبی اور وسطی سے 3، 3 اور کورنگی سے 2 کیسز شامل ہیں۔رواں سال جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ملیریا کے حیدر آباد ڈویژن سے 1 لاکھ 2 ہزار 629 کیسز جبکہ سکھر ڈویژن سے 15ہزار 708 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملیریا کے لاڑکانہ ڈویژن سے 47 ہزار 224، میرپور خاص ڈویژن سے 29 ہزار 227 اور شہید بے نظیر آباد ڈویژن سے 16 ہزار 328 کیسز رپورٹ ہوئے۔علاوہ ازیں صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال ہوا ہے۔